دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے خواہشمند نابینا افراد کیلئے اچھی خبر

Jul 21, 2023 | 18:40:PM

This browser does not support the video element.

(عظمت آواز) بینائی سے محروم افراد کیلئے کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز، میو ہسپتال میں 2017ء سے کارنیا کا فری ٹرانسپلانٹ کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز بھی پروفیسر محمد معین اور پروفیسر اسد اسلم کی نگرانی میں 6 مریضوں کا مفت کارنیا کا آپریشن کیا گیا۔
اس حوالے سے پروفیسر اسد اسلم خان نے 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اپریل 2017ء میں پہلی بار میو ہسپتال میں کارنیا کی پہلی کھیپ عطیے کی صورت میں بھیجی گئی اور کامیاب پیوندکاری کا یہ سلسلہ ابھی تک بھی جاری ہے۔
اس بارے میں پروفیسر محمد معین نے بتایا کہ گزشتہ 6 برسوں میں 5 ہزار 5 سو 58 کارنیا پاکستان بھیجے گئے ہیں اور اسی پروجیکٹ کے تحت میو ہسپتال میں یہ 6 مزید کارنیا ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: گردے کی خرابی سے بچنے کی احتیاطی تدابیر
کارنیا کے نقائص کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ جیسے گھڑی کے آگے ایک شیشہ لگا ہوتا ہے اور اس میں سے گھڑی میں وقت کا تعین کیا جاتا ہے بالکل اسی طرح ہماری آنکھوں کے سامنے بھی کارنیا کی صورت میں ایک جھلی نما چیز ہوتی ہے جس کے ذریعے ہم دیکھ پاتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے یہ دھندلا جائے تو بینائی ختم ہوتی محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے اس آپریشن پر آنیوالے خرچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کارنیا عطیے کے طور پر امریکا سے مفت میں بھیجے جاتے ہیں، بعض اوقات سری لنکا سے بھی یہ عطیے میں موصول ہوتے ہیں جبکہ آپریشن پر آنیوالا خرچ میو ہسپتال ادا کرتا ہے۔
اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے مزید بتایا کہ باہر سے آنیوالے کارنیا دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک جسے آپریشن سے پہلے تین دن تک رکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسرے پندرہ دن کیلئے محفوظ رکھے جاسکتے ہیں۔ یہ کارنیا بیرون ملک سے مختلف ائیرلائنز کے ذریعے پاکستان لائے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں