وزیراعظم سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کی ملاقات

Jul 21, 2023 | 19:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ بلوچستان  میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر  گفتگو  کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے ملکی بہتری کیلئے حکومت کے ہر فیصلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور مشیرِ وزیراعظم احد چیمہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:غذر سے بتھریت جانے والی مسافر گاڑی کو حادثہ،ایک شخص جاں بحق ،14 زخمی