جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹیو ریویو واپس کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹیو ریویو واپس کر دیا گیا،سپریم کورٹ نے چیمبر سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ وفاقی حکومت کی درخواست منظور کی جاتی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیوریٹیو ریویو واپس لینے پر نمٹائی جاتی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 10 اپریل کو ان چیمبر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلے میں کہا گیاہے کہ کیوریٹو ریویو کی درخواستیں بظاہر قابل سماعت بھی نہیں، بنچ کے کسی رکن نے یا کسی اور جج نے نظرثانی فیصلے کو دوبارہ قابل غور نہیں سمجھا، فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ کسی جج نے بنیادی حقوق یا عوامی مفاد پر فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا نہیں کہا،کسی عدالتی نکتہ نظر کی عدم موجودگی میں دوبارہ نظرثانی کی درخواست کا جواز نہیں بنتا۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیوریٹو ریویو واپس لینے کیلئے 18 درخواستیں دائر کی گئیں،سپریم کورٹ نے 26 اپریل 2021 کو جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیا تھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست منظور ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی درخواستیں دائر کی گئیں،سپریم کورٹ کی ڈائری برانچ نے کیوریٹو ریویو پر اعتراضات لگائے تھے،کیوریٹو ریویو کا مقصد دوسری بار نظرثانی کرنا تھا جس کی رولز میں گنجائش نہیں۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے بعد چیمبر اپیلیں دائر کی گئیں،چیمبر اپیلیں زیر التواتھیں کہ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ہدایت پر اپیلیں واپس لینے کی منظوری دےدی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز مذاکرات،شہراقتدار سے بڑی خبر آگئی