محکمہ موسمیات نے آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنادی

Jul 21, 2023 | 21:44:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد  سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  موسلادھاربارش کی نوید سنادی جبکہ موسلادھار بارشوں  کے  باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ 

 محکمہ موسمیات کی  رپورٹ کے  مطابق آج کے روز اسلام آباد ،شمال مشرقی ، جنوبی بلوچستان، سندھ ، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد،کشمیر،شمال مشرقی جنوبی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،  بالائی خیبر پختونخوا اور سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ہفتہ کے روز   اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ،خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان ،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت،کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان بھی ہے،موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر ، اوکاڑہ ، ڈیرہ غازی خان،  راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اور رحیم یار خان میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،حا فظ آباد ، سیالکو ٹ ، نارووال ، گجرات ، راولپنڈی، جہلم، مری اورگلیات میں مو سلا دھار بارش کا امکان ہے،موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے  جبکہ ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان  میں کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل، قلات،خضدار،سبی، با رکھان ،لورا لائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ،لسبیلہ ، آواران ، اورماڑہ اور کیچ  کے چند مقامات پر آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،با رکھان،، قلات،خضدار، لسبیلہ اور گردنواح میں مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ، سندھ میں تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میر پور خاص، مٹھی ، پڈعیدن، سکھر،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، دادو، جامشورو، جیکب آباد، خیر پور ، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ، موسلادھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے  بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کےبڑھتے داموں نے خریداروں کو بڑا دھچکا لگا دیا

محکمہ موسمیات  نے موسلادھار بارش کے باعث زیر آب آنے والے شہروں کو  کو انتباہ کردیا،  22 سے26  جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلادھار بارش کے  باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ،مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے 26 جولائی  کےدوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی  ،اسلام آباد کے   مقا می ندی نالوں طغیانی کا خدشہ ہے ،22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان   کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ 22سے 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی اور حیدرآباد کے  نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے ۔

مزیدخبریں