محرم الحرام،اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

Jul 21, 2023 | 23:26:PM
محرم الحرام،اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد
کیپشن: ڈبل سواری، فائل، فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ144کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق محرام الحرام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ نے شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی،صحافیوں اور خواتین کو ڈبل سواری سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی ہوگی جس کا مقصد عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے۔

محرم الحرام کے دوران پولیس کی بھاری نفری اہم مقامات مجالس اورجلوسوں پرتعینات ہوگی، اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا،جلوسوں کے تمام راستوں مکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔دوسری طرف دفعہ 144کے تحت اسلام آباد میں جمعہ 21جولائی سے 2ماہ تک ڈرون کیمروں پر پابندی ہوگی جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق حساس تنصیبات کے رہائشیوں کی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈرون کیمروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا