سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز کی ٹیم ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔
پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دے کر اتوار کے روز ہونے والے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فائنل مقابلے میں پاکستان شائینز کا مقابلہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہو گا جو کہ بھارت اے اور بنگلہ دیش اے کے مابین کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ جنون سر چڑھنے کو تیار ،ہوٹل کرایوں سے پریشان شائقین نے پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے نیا طریقہ اپنا لیا
سری لنکا کے پی سارا اوول میں آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے میزبان سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 322 بنائے جس میں عمیر بن یوسف کے 88 جبکہ کپتان محمد حارث کے 52 رنز تھے۔ 323 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
???????? men's team ???? ???????? Shaheens
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 21, 2023
Shaheens' win in the #ACCMensEmergingTeamsAsiaCup semi-final celebrated in star-studded company ???? pic.twitter.com/X3IHAH48sh
پاکستان کی جانب سے ارشد اقبال نے 37 رنز کے عوض 5 جبکہ مبصر خان اور سفیان مقیم نے 2، 2 شکار کیے۔ سری لنکا کی جانب سے اوشکا فرنینڈو 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز ہی بنا سکے جبکہ ساہن اراچیگے بھی صرف 3 رنز کی کمی سے لسٹ اے ون ڈے میچوں میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 97 رنز بناکر مبصر خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔