(ویب ڈیسک)بھارت کی جانب سے "ڈو ناٹ اے پی ٹی" کمپیوٹر وائرس کے ذریعے پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کے انکشاف نے بڑا دھچکا لگا دیا،پاکستانی حکام نے فوری نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق "ڈو ناٹ اے پی ٹی" نامی بھارتی ہیکرز کے گروپ کی جانب سے گوگل پلے سٹور میں(iKHfaaVPN &nSure Chat) کے نام سے موجود وائرس نما2انڈرائیڈ ایپ کے ذریعے سمارٹ فونز استعمال کرنے والے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
متعلقہ پاکستانی حکام نےفوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ایپ گوگل پلے سٹور سے ہٹادی اور سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کو اس حوالے سے احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام،اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد
اس بات کا انکشاف کیبنٹ ڈویژن برائے این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے صوبائی چیف سیکرٹریوں کے نام جاری کئے جانے والے مراسلے میں ہوا ہے۔
مراسلے کے مطابق مذکورہ ہیکرز گروپ کا نام ڈوناٹ اے پی ٹی ہے اور ان کاتعلق انڈیا سے ہے ۔