آصف کرمانی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

Jul 21, 2024 | 00:02:AM
آصف کرمانی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا،انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے،آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا نا اہلی کی یہ حالت رہی تو یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی،سیاسی نا بالغ اور سیاسی نومولود  نے مسلم لیگ اور نواز شریف کویہاں لا کھڑا کیا افسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف جیسا ویژنری لیڈر ان جیسوں کے ہاتھوں بے بس ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخابات لڑنے پر بضد، آئندہ ہفتے کمپین شروع کرنے کا اعلان