پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Jul 21, 2024 | 09:25:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 2-0  سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔ عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا جبکہ  حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔
 

مزیدخبریں