کراچی سے  اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ

Jul 21, 2024 | 09:34:AM
کراچی سے  اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)پروازوں کا شیڈول متاثر،کراچی سے دیگرشہروں میں جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 منسوخ  کر دی گئی۔کراچی سے لاہور  جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 اور 147،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر502،کراچی سےپشاور جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر554 ،کراچی سےلاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 807 منسوخ کی گئی۔
 اسی طرح کراچی سےملتان جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 402،کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 522منسوخ کر دی گئی۔