اسرائیل کا یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملہ، سعودی عرب کا بیان سامنے آ گیا

Jul 21, 2024 | 09:57:AM
اسرائیل کا یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملہ، سعودی عرب کا بیان سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کے یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کے بعد سعودی عرب کا بیان سامنے آ گیا۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں حدیدہ کو نشانہ بنانے سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں، نہ ہی اس میں سعودی عرب شریک ہے۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود میں کسی بھی فریق کو دراندازی کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 
واضح رہے کہ اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد یمن کی بندرگاہ پر حملہ کیا ہے۔

یمنی میڈیا کے مطابق حملوں میں حدیدہ پورٹ کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔