برائلر مرغی پھر مہنگی،قیمت میں اضافہ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

Jul 21, 2024 | 10:20:AM
برائلر مرغی پھر مہنگی،قیمت میں اضافہ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)جہاں مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر رکھا ہے،وہیں برائلر مرغی کی قیمت بھی آسمان پر پہنچ گئی۔

برائلر مرغی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکاسلسلہ جاری ہے،مرغی کےگوشت کی قیمت میں 31روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔
برائلر مرغی  کے گوشت کا سرکاری ریٹ 626  جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 416 روپے فی کلومقرر کر دیا گیا۔زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 432روپے فی کلو جاری کیا گیا۔
فارمی انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہونے کے بعد 259روپے فی درجن ہو گئے۔انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7650روپے جاری  کیا گیا۔