(24نیوز) مردان میں گھریلو تناز ع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص اپنی دو بیویوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سعیدآباد باجوڑ وکورونہ میں پیش آیا ،پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔