ابھیشیک بچن کا اہلیہ اور ماں سے متعلق انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن جہاں ان دنوں ایشوریا رائے سے طلاق کی خبروں کے باعث چرچا میں ہیں وہیں اب ان کا ایک انٹرویو بھی وائرل ہے، جس میں وہ اہلیہ اور والدہ سے متعلق انکشاف کر رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق "کافی ود کرن" میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے مہمان کے طور پر مدعو تھے، جہاں اداکار کی جانب سے اپنی اہلیہ اور والدہ کے رشتے کے حوالے سے بات چیت کی گئی.ابھیشیک بچن سے کرن جوہر نے سوال کیا کہ" کیا کبھی اہلیہ، بہن اور ماں دونوں کو خوش رکھتے ہوئے اداکار کو مشکل پیش آئی ہے؟"
اسی دوران ابھیشیک کے کہنے سے قبل ہی ایشوریا نے تبصرہ کردیا، اور کہا کہ" اہلیہ تو دوسری عورت کے طور پر پہچانی جاتی ہے:،جبکہ ابھیشیک کا کہنا تھا کہ اس سب کا کریڈٹ "گرلز" کو جاتا ہے، میری ماں اور ایشوریا آپ میں کافی قریبی ہیں، دونوں آپس میں کئی موضوعات پر گفتگو کرتی ہیں۔
ابھیشیک کا مزید کہنا تھا کہ جب ایک عورت اپنے شوہر کے گھر پہلی مرتبہ آتی ہے، تو اسے کئی مرتبہ اپنے آپ کو غیر فیملی ممبر محسوس کرتی ہے،اس عورت کے لیے یہ احساس کو ختم کرنے میں اس کی ساس اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ابھیشیک بچن کا یہ انٹرویو ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اگرچہ یہ ویڈیو انٹرویو کافی پرانا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے موقع کی مناسبت سے اسے جگہ دی جا رہی ہے۔
واضح رہے ایشوریا رائے اور بچن فیملی کی اننت امبانی کی شادی میں علیحدہ علیحدہ شرکت کی گئی تھی، جس پر ایشوریا اور ابھیشیک بچن میڈیا کی توجہ حاصل کر گئے تھے۔