پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بہت سوچنے کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا،میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں ۔
یہ فیصلہ نہ ہی کسی پریشر کی وجہ سے ہے اور نہ ہی میرا ارادہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ہے ،یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے،میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کہ سیاست پہ نوجوانوں کو آگے انا چاہیے۔
شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے قبل ایکس پر پوسٹ بھی کی ۔
یاد رہے پی ٹی آئی دور حکومت میں شفقت محمود وفاقی وزیر تعلیم رہے،کورونا کی وجہ سے چھٹیاں کرنے پر بچوں میں بہت مقبول رہے،شفقت محمود کو سوشل میڈیا پر’بچوں کا وزیراعظم‘بھی کہا جاتا تھا ۔