پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریض کی منتقلی

Jul 21, 2024 | 16:40:PM

(24نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریض کی منتقلی،چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی مریضہ حلیمہ بی بی کو   ریسکیو ایئرایمبولینس کے ذریعے میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپناایک اور وعدہ پورا کر دیا۔میانوالی کی چالیس سالہ حلیمہ بی بی دو رز قبل چھت سے گرکرمفلو ج ہوگئی تھی،حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے بڑے ہسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا، میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن نے حلیمہ بی بی کے علاج کے لئے راولپنڈی ریفر کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کو”گولڈن آور“ میں میانوالی سے راو لپنڈی کامیابی سے منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر رضون نصیر نے آپریشن کی نگرانی کی۔
ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔
حلیمہ بی بی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بہت بہت شکریہ، وہ ہمارے لیے رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں۔
مریم نوازشریف نے عزم ظاہر کیا کہ بہترین اور بروقت علاج پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے، ضرور دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں