جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر شدت پسندوں کا حملہ، دفتر خارجہ کا بیان بھی آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر شدت پسندوں کے حملے پر دفتر خارجہ کا مذمتی بیان بھی آ گیا۔
پاکستانی قونصل مشن کے احاطے کے تقدس اور سلامتی کے تحفظ میں جرمن حکام کی ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ویانا کنونشن کے مطابق میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قونصلر کے احاطے کے تقدس کا تحفظ کرے اور سفارت کاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے، جرمن حکومت کو اپنا شدید احتجاج پہنچا رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق پاکستان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر شدت پسندوں کے ایک گروہ کے حملے اور اپنے قونصلر مشن کے احاطے کے تقدس اور سلامتی کے تحفظ میں جرمن حکام کی ناکامی کی شدید مذمت کرتا ہے، ویانا کنونشن آن قونصلر ریلیشنز 1963 کے تحت یہ میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قونصلر کے احاطے کے تقدس کا تحفظ کرے اور سفارت کاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے میں فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل خانے کی سیکیورٹی کو پامال کیا گیا، جس سے قونصلر کے عملے کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا، ہم جرمن حکومت کو اپنا شدید احتجاج پہنچا رہے ہیں، ہم جرمن حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، جرمنی میں پاکستان کے سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا، پرچم کی بےحرمتی
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم جرمن حکام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کل کے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کے لیے فوری اقدامات کریں، سیکیورٹی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔