لینز لگانے سے بھارتی اداکارہ کی آنکھیں زخمی، بینائی متاثر

Jul 21, 2024 | 17:42:PM
لینز لگانے سے بھارتی اداکارہ کی آنکھیں زخمی، بینائی متاثر
کیپشن: بھارتی اداکارہ جیسمین بھسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ جیسمین بھسین کی آنکھیں لینز لگانے سے زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 17 جولائی کو ہونے والی ایک تقریب میں جانے کیلئے آنکھوں میں نظر کے لینزلگائے جس کے بعد آنکھوں میں درد اور جلن کا احساس ہوا۔اداکارہ نے بتایا کہ تقریب میں جانے کیلئے حامی بھری ہوئی تھی اسلئے وہاں جانا ضروری تھا، پوری تقریب میں دھوپ سے بچنے والے چشمہ پہنے رکھا، تقریب کی انتظامیہ اس دوران میری مدد کرتی رہی کیونکہ ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے نظر آنا بند ہوگیا تھا۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تقریب کے فوری بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنے کیلئے ہسپتال پہنچی، جہاں ڈاکٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ میری آنکھ کا کورنیا (قدرتی لینز) متاثر ہوا ہے۔ڈاکٹرز کی جانب سے اداکارہ کی دونوں آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی گئی ہیں جبکہ اداکارہ کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ کی آنکھوں کا زخم ٹھیک ہونے میں 4 سے 5 دن کا وقت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی نے والدہ کو گھر سے نکال دیا