مسلم لیگ ن میں غیر سنجیدہ لوگ آچکے ہیں، آصف کرمانی

Jul 21, 2024 | 19:22:PM
مسلم لیگ ن میں غیر سنجیدہ لوگ آچکے ہیں، آصف کرمانی
کیپشن: آصف کرمانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ کے سابق رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں غیر سنجیدہ اور نالائق لوگ آچکے ہیں۔

ان نے کہناتھا کہ یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا، نواز شریف اب وہ نہیں رہے جو پہلے تھے،ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے، میاں صاحب عوام میں جا کر دیکھیں، سب اچھا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی کے بندے آگئے ہیں، یہ ن لیگ کے چہرے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک وفادار ساتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، نواز شریف کا پہلے بھی احترام کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں، پیدائشی مسلم لیگی ہوں، کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا،مسلم لیگی گھرانے کے فرد کے طور پر مرنا چاہتا ہوں، اپنا گھر چھوڑتے ہوئے تکلیف تو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس کا آغاز، کس شہر سے مریض کو کہاں منتقل کیا گیا؟ جانیے