واٹس ایپ سروسز متاثر، ملک بھر میں صارفین کو پریشانی کا سامنا

Jul 21, 2024 | 20:57:PM
واٹس ایپ سروسز متاثر، ملک بھر میں صارفین کو پریشانی کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے سے ملک بھر میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز متاثر ہیں، موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے، تاہم وائی فائی کے ذریعے یہ سہولیات ڈاؤن لوڈ ہورہی ہیں۔

 سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو  پیغام رسانی اور ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، بعض صارفین نے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن فائر وال لگانے کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاس ورڈ شیئرنگ کریک ڈاؤن نیٹ فلکس کی قسمت چمکا گیا، کتنے ملین صارفین کا اضافہ ہوا؟

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس معاملے پر کوئی مؤقف دینے سے گریزاں ہے،  رابطہ کرنے کے باوجود ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔