بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے لگا, 60 سے زائد افراد خطرناک وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت میں انسانی دماغ میں سوجن پیدا کرنے والا خطرناک ’نیپاہ وائرس‘ پھیلنے لگا، کیرالہ میں 14 سالہ لڑکا نیپاہ وائرس سے ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک کیرالہ میں 60 سے زائد افراد نیپاہ وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں ، یہ خطر ناک وائرس چمگادڑ اور خنزیر سے انسانوں کو لگتا ہے، یہ خوراک سے بھی انسانوں کو متاثر کرتا ہے، ’نیپاہ وائرس‘ کے شکار مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری ہوتی ہے ، جھٹکے لگتے ہیں اور پھر 24 سے 38 گھنٹے میں مریض کوما میں جاسکتا ہے، جس کے بعد موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے شامل نہ ہونے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی: حسن علی