(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 7 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کے 907نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2 عشاریہ 60فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بتائیں راج ببر اور ریکھا کے درمیان یہ چائلڈ آرٹسٹ کون ۔۔ بھارتی فلمساز کا چیلنج