دنیا کے سب سے چھوٹے بچے نے سالگرہ منا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وقت سے پہلے پیدا ہونے والے دنیا کے سب سے چھوٹے بچے نے اپنی پہلی سالگرہ منا لی۔
تفصیلات کے مطابق رچرڈ ہوچنسن 9 ماہ کے قدرتی وقت سے 131 دن قبل پیدا ہوا تھا، پیدائش کے وقت بچے کا وزن صرف 340 گرام تھا اور جسمانی حجم اتنا کم کہ ہتھیلی میں بھی سما جائے۔
واضح رہے یہ وہ وقت تھا، جب ڈاکٹرز کی جانب سے والدین کو بدترین صورتحال کیلئے تیار کیا جا رہا تھا، تاہم رچرڈ کی زندگی کا پہلا سال ہلکی پھلکی پیچیدگیوں کیساتھ ہی سہی مگر توقعات کے برعکس سکون سے گزر گیا ہے، اور اب وہ زندگی کی کتاب کا دوسرا صفحہ تحریر کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ:والدین روتے رہتے، سنگدل بیٹی کو رحم نہ آیا