طالبات کے لئے بڑی خوشخبری، مفت ٹیبلٹ ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کی سرکاری سکولز کی طالبات کے لئے خوشخبری مفت ٹیبلٹ فراہم کیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سبق نامی پراجیکٹ ملالہ فنڈز سے سرکاری گرلز سکول میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں سندھ کے تین شہروں کے سکولوں میں سبق نامی پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، غیر ملکی این جی او کی جانب سے طالبات میں 22 ہزار ٹیبلیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔
سبق پراجیکٹ بدین، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈوالہیار میں شروع کیا گیا ہے، تین شہروں کے 67 اسکولوں میں 84 اساتذہ کو ٹریننگ بھی دی گئی ہے،ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذۃ طالبات کو ٹیبلیٹ کے ذریعے تعلیم دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم :بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ