امارات کا بھارت کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان 

Jun 21, 2021 | 11:53:AM

(مانٹیرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے بھارت سمیت کئی ممالک کے لئےسفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپریل کے آخر میں بھارت سے آنے والے مسافروں کے لئے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔ یہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھارت میں کورونا  کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پس منظر میں کیا گیا تھا۔اب حکومت دبئی نے23 جون 2021 سے بھارت ، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کے سفر کے لئے پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ بھارت سے سفر کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے  اور صرف رہائشی ویزہ رکھنے والے مسافروں کو ہی دبئی آنے کی اجازت ہے۔خیال رہے کہ دبئی میں داخلے کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے منظور شدہ چار ویکسین سائینونوفارم، فائزر بائیواین ٹیک، اسپوتنک وی  اور آکسفورڈ۔ آسٹر زینیکا  کی ڈوز لینا ضروری ہے۔بھارت سے دبئی جانے والے اہل مسافروں کو 48 گھنٹے پہلے لئے جانے والے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیاہے۔ اس کے علاوہ بھارت سے دبئی جانے والے مسافروں کو دبئی روانگی سے4گھنٹے قبل پی سی آر کا تیز رفتار ٹیسٹ کروانا ہوگا۔دبئی پہنچنے پر انہیں ایک اور  آر ٹی-پی سی آر  ٹیسٹ کرانا ہوگا اور مسافروں کو اپنے ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک قرنطینہ سے گزرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: کل جماعتی میٹنگ پر نیشنل کانفرنس کی مشاورت شروع



مزیدخبریں