نارووال: وائس چانسلر کا طلبا و طالبات سے ناروا سلوک

Jun 21, 2021 | 11:46:AM
نارووال: وائس چانسلر کا طلبا و طالبات سے ناروا سلوک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نارووال یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر کا طلباوطالبات سے نارواسلوک ۔

 تفصیلات کے مطابق نارووال وائس چانسلر ڈاکٹر طارق محمود نے آٹھویں سمسٹر کے طلباوطالبات کو الوداعی سرگرمیاں کرنے سے روک دیا ،طلباوطالبات کی سگنیچر کی گئی شرٹس کو آگ لگا دی گئی ، وائس چانسلر نے اپنی نگرانی میں کھڑے ہو کر سٹوڈنٹس کی سگنیچر شرٹس کو جلایا ۔

واضح رہے طلباوطالبات نے بتایا ہے کہ وائس چانسلر نے نارووال یونیورسٹی ٹیچنگ سٹاف کو گالی گلوچ کیا گیا ، یونیورسٹی کے 4 ہزار طلباوطالبات نےوی سی کے ناروا رویہ پر وزیر تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    طالبات کے لئے بڑی خوشخبری، مفت ٹیبلٹ ملیں گے