یوگادھیرے دھیرے شروع کیا،زندگی پر کافی گہرا اثر ڈالا ، ملائیکہ اروڑہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی فٹنس کوئین ملائیکہ اروڑہ کئی لوگوں کے لئے فٹنس آئیکون ہیں۔ ان کی جسمانی ساخت لوگوں کو پسند آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کو متعدد لوگ فالو کرتے ہیں۔ 21 جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے سے پہلے ایک انٹرویو میں ملائیکہ اروڑہ نے یوگا کے لئے اپنے پیار اور اس کے فوائد پر بات چیت کی۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ملائیکہ سے جب پوچھا گیا کہ یوگا کی شروعات کب سے کی تو اس سوال پر ملائیکہ اروڑہ نے کہا کہ سکول کے دنوں میں یوگا شروع کرنے کی ان کے پاس دھندلی یادیں ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے دھیرے دھیرے یوگا کرنا شروع کیا اور اب یوگا نے ان کی زندگی میں کافی گہرا اثر ڈالا ہے۔ملائیکہ اروڑہ نے سوریہ نمسکار کو اپنا پسندیدہ آسن بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آسان ہوتا ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں آسنوں کو ٹوسٹ کرنا پسند ہے۔ اس سے باڈی ڈیٹاکی صفائی ہوتی ہے۔سب سے چیلنجنگ آسن پر ملائیکہ اروڑہ نے کہا کہ بیک بینڈز سب سے مشکل ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کی طاقت، سٹیمنا اور فلیکسی بیلٹی میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیںؓ: اجے دیوگن مہنگے اداکار ،نئی فلم’رودرا‘ کا125 کروڑ روپےمعاوضہ
View this post on Instagram