نیا پاکستان  سب کے سامنے ۔عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے:بلاول

Jun 21, 2021 | 13:37:PM

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، بجٹ میں کراچی پیکج کا کوئی نام و نشان نہیں، ارسا نے تین صوبوں کی بات نہیں مانی تو پیپلزپارٹی نے آواز اٹھائی، والدہ کے منشور پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کام زیادہ ہے اور وسائل کم،کبھی کوئی وفاقی کٹھ پتلی بات کرتا ہے  توکبھی لندن سے ریمورٹ کنٹرول والے باتیں کرتے ہیں۔

شہید بے نظیر بھٹو کی 68 سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو  نےکہا کہ ایسا پاکستان بنائیں جس میں عام آدمی تک روٹی، کپڑا، مکان پہنچے، جو نیا پاکستان بن رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، نئے پاکستان میں عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھینا جا رہا ہے۔ 60 سال بعد پانی کی سب سے بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑا، ارسا کیخلاف آواز پیپلزپارٹی نے اٹھائی،پیپلزپارٹی کے احتجاج کی وجہ سے ارسا کو پیچھے ہٹنا پڑا، ذوالفقار بھٹو نے سارے صوبوں کو جوڑا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ نہ دے کر ظلم کیا جا رہا ہے، ایک صوبے کو نشانہ بنا کر اس کی ہر اسکیم کو ہٹایا گیا، سندھ کو اس کے وسائل نہیں دیئے جا رہے، کراچی کیلئے پیکج کی بات ہوئی مگر ملا کچھ نہیں، ہمیں وسائل اور ہمارا حق دیا جاتا تو بہتر کام کرسکتے تھے، دیگر صوبوں کے مقابلے سندھ میں غربت کم ہوئی ہے، باقی صوبوں کی نسبت سندھ میں زیادہ معاشی ترقی ہوئی، مگر ہم واویلا نہیں کرتے۔

مشکل معاشی حالات میں لوگوں کو بےروزگار کیا جا رہا ہے، پاکستان سٹیل کے 10 ہزار خاندانوں کو بے روزگاری کا سامناکرنا پڑے گا، ہم نے اپنے دور میں کسی کی نوکری نہیں چھینی۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امن کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کیخلاف کھڑے ہیں،گجر نالے میں رہنے والے لوگ خوشی سے نہیں رہ رہے حالات کی مجبوری کی وجہ سے رہ رہے ہیں۔پر امن احتجاج سب کا حق ہے۔ ملیر کے عوام کا پیسہ جہاں پھنسا ہے وہ فوراً دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیںشوگر ملز سکینڈل :شہباز شریف اور حمزہ شہباز  کی ضمانت منظور 
 

مزیدخبریں