سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کیلئے بڑی خبر،سروس رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ پر بی ایڈ یا ایم ایڈ ڈگری کرنے کی شرط ختم کر دی گئی،کوالیفکیشن ایکوالینس کمیٹی نے شرط ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے محکمہ سکولز کو مراسلہ جاری کر دیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن بی ایڈ یا ایم ایڈ کی شرط ختم کرنے کیلئے سروس رولز میں ترامیم کی سمری ارسال کرے گا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں پارٹ ٹائم سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو اعزازی تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔تحریک انصاف کے " آفٹر نون سکول" پروگرام میں اساتذہ کو 18 سے 20 ہزار روپے تک کا اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی تھی۔
اس پروگرام کے تحت پڑھانے والے اساتذہ کو الگ سے اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی ۔مڈل سکول کے ہیڈ کو 18اور ٹیچر کو 15 ہزار روپے اعزازی تنخواہ ملے گی۔ہائی سکول کے ہیڈ کو 20 ہزار اور ٹیچر کو 18 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔
نان ٹیچنگ سٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے کا اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی۔پارٹ ٹائم سکول پروگرام میں اساتذہ کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب روپے کا فنڈ منظور کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شوگر ملز سکینڈل :شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منظور