(24نیوز) 46 سال پہلے 12 ربیع الاول کو سعودی عرب کے شاہ فیصل اپنے سوتیلے بھائی کے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہوگئے تھے اب قتل کی کڑیاں ملائی جارہی ہیں۔
غیرملکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شاہ فیصل کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ چند منٹ بعد کویت سے آئے ایک وفد سے ملنے والے تھے ان کا بھتیجا فیصل بن مساعد بھی ان کے ساتھ تھا جب شاہ فیصل اپنے بھتیجے کو بوسہ دینے لگے تو اس نے ریوالور نکالا اور دو گولیاں چلا دیں۔ قاتل شہزادے کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا تھا اور اسی سال 18 جون کو اس کا سرعام سر قلم کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زیادتی کیس۔ شرمندہ ہوں بھٹک گیا تھا۔مفتی عزیز الرحمٰن کا اعتراف جرم۔4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور