تیز بارش:بچی گائوں سے باہر آن لائن کلاس لینے پر مجبور :ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تیز بارش کے دوران فٹ پاتھ پر آن لائن کلاس لیتی بچی اور بچی کے سر پر چھتری تانے آن لائن کلاس دلواتے اس کے والد کے ہمراہ سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی،ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاسٹ کرناٹکا میں تصویر میں موجود لڑکی بہتر انٹرنیٹ سہولت میسر نہ ہونے کے سبب تیز بارش کے باوجود بھی گھر سے باہر آن لائن کلاس لینے پر مجبور ہے۔بالاکا گائوں سے تعلق رکھنی والی طالبہ نے بتایا ہے کہ اس کے گائوں میں بہتر انٹر نیٹ سہولت موجود نہیں، لہذا اچھے نیٹ ورک کے حصول کے لئے اسے گائوں سے باہر کافی دور جانا پڑتا ہے ۔وائرل تصویر میں بچی کو فٹ پاتھ پر آن لائن کلاس لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
In the rural area, students are attending online class , like this. because of mobile network issue.heavy rain also...! (Mangaluru-Sullia-Guthigar-Kamila) @CMofKarnataka @PMOIndia @narendramodi @narendramodi_in @CMDBSNL @BSNL_KTK @BSNLCorporate pic.twitter.com/auyBFs88zF
— Mahesh Puchchappady (@puchhappady82) June 15, 2021
مذکورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک اور طالبعلم کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں بی اے کا طالبعلم ہوں، ہمارے گاؤں میں انٹرنیٹ کنکشن نہیں اور بغیر انٹرنیٹ آن لائن کلاسز لینا خاصا دشوار کن ہے، کورونا وبا کے دوران ہم 30 سے 40 طالب علم گاؤں سے باہر جاکر آن لائن کلاس لیتے ہیں، مون سون کے آغاز کے باوجود ہم طالب علم 9سے 1 بجے تک آن لائن کلاس لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کی سفارش