طارق ملک چیئرمین نادراتعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزارت داخلہ نے طارق ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق طارق ملک کو تین سال کے لئے چیئرمین نادرا مقرر کیا گیا ہے۔اس سے پہلے طارق ملک بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے اقوام متحدہ 130 سے زائد ممالک کی حکومتی کارکردگی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
2012 میں طارق ملک بطور چیئرمین نادرا بھی خدمات سرانجام دیں جس دوراں پاکستان میں سمارٹ شناختی کارڈ کا نظام متعارف کرایا۔
طارق ملک کو 2013 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں گراں قدر خدمات کی بنا پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
2016 میں امریکی اور یورپی تھنک ٹینک نے طارق ملک کو دنیا کے 100 بااثر ترین آئی ٹی ماہرین میں نامزد کیا۔
گزشتہ 3 برس سے طارق ملک ورلڈ آئڈینٹٹی نیٹورک کے 100 بااثر ترین شخصیات میں مسلسل تیسری بار شامل کیا گیا ہے۔
2009 میں طارق ملک کو اٹلی میں منعقدہ آئی ٹی انٹرنیشنل کانفرنس میں آوٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
طارق ملک ہائیڈل برگ جرمنی سے انٹرنیشنل مینجمنٹ اور قائد اعظم یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹر ڈگری حاصل کیں ۔
طارق ملک کے حوالے سے 20 ہزار ڈالر تنخواہ پر مبنی وزارت داخلہ کی سمری کی خبر بی بنیاد ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
علاوہ ازیں طارق ملک امریکن جان ایف کینیڈی سکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی امریکا اور سٹیفن فورڈ یونیورسٹی امریکا سے فارغ التحصیل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کپل شرما نے اپنے دونوں بچوں کی تصاویرشیئر کردیں