سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا۔۔ سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) 22 جون سے سندھ بھر میں غیر معینہ مدت تک گیس کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری ، گیس بحران کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گیس پیدا کرنے والے صوبے میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔سندھ بھر میں گیس بندس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کے حکم پر کیا گیا ہے۔
سمیر نجمل حسین کا کہنا ہے کہ سندھ کی عوام اور سی این جی اسٹیشن مالکان کے ساتھ زیادتی بند کی جائے۔ ہمیں آر ایل این جی پر دباو ڈال کر اور ہماری انڈسٹری کے کچھ لوگوں کو ملا کر جبری منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وعدہ یہ تھا کہ آر ایل این جی پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی لیکن 1 سال گزرنے کے باوجود کوئی بہتری نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹیو پاور جس پر وفاق نے پابندی لگائی ہے کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری ہے۔ایس ایس جی سی کے پورے نیٹ ورک جو کے 1250 ایم ایم سی ایف ڈی ہے میں سے سی این جی صرف 32 ایم ایم سی ایف ڈی لے رہی ہے۔
اتنی کم کھپت کے باوجود سب سے پہلے سی این جی کو بند کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے بغیر بیٹی کی پیدائش۔۔ نینا گپتا کی سوانح عمری نے ہنگامہ برپا کردیا