ہے کو ئی جو گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ کی مدد کر سکے؟

Jun 21, 2021 | 20:00:PM
ہے کو ئی جو گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ کی مدد کر سکے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹرنگ ڈیسک) گیم آف تھرونز کی اداکارہ روز لیزلی کا کزن پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیاکا کہنا ہے کہ روز لیزلی کی طرف سے اپنے لاپتہ کزن کے لیے گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں روز لیزلی نے اپنے اس ’فلپ فریسر‘ نامی کزن سے فیملی کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ 


ویڈیو میں روز کہتی ہے کہ ”فلپ! آج تمہاری سالگرہ ہے اور 8جون سے لاپتہ ہو۔ ہمیں تمہارے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔

تمہارے دوست اور فیملی تمہارے بارے میں سخت پریشان ہیں۔ پلیزان کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کرو۔ تم جہاں بھی ہو، میری طرف سے سالگرہ مبارک۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کا معروف اداکارہ حرا مانی کے لیے اہم انکشاف