(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے لباس اور پردے سے متعلق بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران کے عورتوں کے لباس سے متعلق بیان کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے قوانین اور مذہب اس معاملے پر بالکل واضح ہے کہ خواتین کا احترام دیکھنے والے کی ذمہ داری ہے۔کسی بھی مرد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ عورتوں پر تشدد، حراست اور جرائم کے لئے ان کے لباس کو قصوروار ٹھہرائے۔
شہری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان چونکا دینے والا ہے۔کیا عمران خان نہیں جانتے کہ وہ اس طرح کے بیان سے مجرموں کو جواز فراہم کر رہے؟
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس اس طرح کی بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غربت ختم ہو گئی۔۔ ترقی کیلئے مہنگائی ضروری۔۔ پرویز خٹک کی منطق پر اسمبلی میں قہقے