آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک بھی پاکستان سے ناراض

Jun 21, 2021 | 20:28:PM

(24 نیوز)بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر ورلڈبینک نے بھی شرائط لگانا شروع کردیں ، گردشی قرضہ جلد کم کرنے کا پلان طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے گردشی قرضے میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ۔ ورلڈ بینک نے گردشی قرضے میں کمی کے پلان پر عمل درآمد پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی بینک میں گردشی قرض میں کمی کے لئے مختلف تجاویز پر غور جاری ہیں اورپاور سیکٹر کی سبسڈی بڑھانے کی سفارش کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظرثانی کی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے بغیر بیٹی کی پیدائش۔۔ نینا گپتا کی سوانح عمری نے ہنگامہ برپا کردیا

مزیدخبریں