کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری 

Jun 21, 2021 | 20:37:PM
کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینیڈین حکام کی جانب سے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول ہو گئیں۔
پروازیں کوویڈ کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی گئی تھیں،22 جون سے پی آئی اے براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جاسکے گا ،کینیڈین حکام سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کے وضع کردہ ایس او پیز سے مطمئن ہیں۔
پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا، دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کاکہناہے کہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک بھی پاکستان سے ناراض