(24 نیوز)باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما ملک عبدالغنی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق باجوڈ کی تحصیل خار میں اے این پی کے رہنما ملک عبدالغنی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی رہنما ملک عبدالغنی جاں بحق ہو گئے ،فائرنگ سے ملک عبد الغنی کے بیٹے اور ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری