غربت کا خاتمہ۔۔ای سی سی نے فنڈز کی منظوری دیدی

Jun 21, 2021 | 22:37:PM

 (24نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تخفیف غربت کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دیدی ۔ پیر کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔
 ای سی سی نے تخفیف غربت کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دیدی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفید افراد کی کیش امداد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے ساڑھے 7 کروڑ کی فنڈنگ منظور کرلی گئی ،وزارت ہاؤسنگ کے لئے ساڑھے 4 کروڑ روث کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ،انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویڑن کیلئے پی ایس ڈی پی سے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ۔
 اجلاس میں وزارت انسداد منشیات کیلئے 50 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے 31 کروڑ 70 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے ساڑھے 5 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ،فنانس ڈویژن کی جانب سے نان گزٹیڈ ملازمین کے گروپ انشورنس فنڈ کیلئے 3.36 ارب روپے کی منظوری دی گئی ۔
 یہ بھی پڑھیں۔تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ جیا علی نے عمران ادریس سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

مزیدخبریں