(24نیوز)مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو بطور ریاست بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیر اعظم مودی 24جون کو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے تاہم لداخ کی حیثیت تبدیل نہیں ہو گی وہ وفاقی علاقہ ہی رہے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹی وی نے معاملات سے واقفیت رکھنے والے عہدیدارکے حوالے سے بتایا کہ کشمیر کی وفاقی حیثیت ختم کرکے اسے بطور ریاست بحال کردیا جائے گا لیکن وادی کی خصوصی حیثیت جو 5اگست کو ختم کی گئی تھی وہ بحال نہیں ہوگی۔
اس حوالے سے پیش رفت اجیت ڈوول اور کشمیری جماعتو ں کے پس پردہ مذاکرات کے دوران سامنے آئی، ذرائع کے مطابق لداخ کی حیثیت تبدیل نہیں ہو گی وہ وفاقی علاقہ ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ہنی مو ن کے دورا ن شو ہر کے دوستو ں نے ۔۔کرشمہ کپو ر کے سنسنی خیز انکشافات
مودی کی ہٹ دھرمی۔۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نا کرنے کا فیصلہ
Jun 21, 2021 | 22:47:PM