میکسیکو کی سرحد پر فائرنگ ۔۔ چارحملہ آوروں سمیت 18افراد ہلاک

Jun 21, 2021 | 22:52:PM
میکسیکو کی سرحد پر فائرنگ ۔۔ چارحملہ آوروں سمیت 18افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)میکسیکو اور امریکا کے مابین سرحد پر ہونے والی فائرنگ کے تازہ واقعے میں چار حملہ آوروں سمیت کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد میکسیکو کے سرحدی شہر رینوزا میں خوف کی لہر پھیل گئی ہے۔ مختلف جرائم پیشہ گروپ امریکا میں منشیات، ہتھیار اور افراد کو اسمگل کرنے کے لیے مختلف راستوں پر اپنا کنٹرول کرنے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا رہتے ہیں اور ان کے درمیان اکثر خونریز جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
 تشدد کے حوالے سے میکسیکو کا شمار دنیا کا بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔ اس ملک میں سن 2019 میں قتل کے 34681 واقعات اور سن 2020 میں 34554 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ میکسیکو میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات، عدم استحکام اور بدعنوانی کی اونچی سطح کے سبب بعض امریکی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناکام ریاست بننے کی راہ پر گامزن ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ہنی مو ن کے دورا ن شو ہر کے دوستو ں نے ۔۔کرشمہ کپو ر کے سنسنی خیز انکشافات