فحاشی پھیلانے کا الزا م ۔۔معروف ٹک ٹاکر کو 10 سال قید کا حکم

Jun 21, 2021 | 23:02:PM
فحاشی پھیلانے کا الزا م ۔۔معروف ٹک ٹاکر کو 10 سال قید کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) مصر میں ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے فحاشی پھیلانے، انسانی سمگلنگ اور لڑکیوں کا استحصال کرنے کے مختلف الزامات کے تحت ٹک ٹاکر لڑکی کو 10 سال قید اور 13 ہزار ڈالر کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حنین حسام ، مودہ الادھم سمیت ان کے تین ساتھیوں پر الزام تھا کہ یہ لوگ مصر میں خاندان اور معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ براہ راست نشریات کا لالچ دے کر لڑکیوں کے استحصال میں ملوث ہیں۔استغاثہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملزمان نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے پیسے لے کر ایسی ویڈیوز شائع کیں جن سے بے حیائی اور غیر اخلاقی مواد پھیلا۔

عدالت کی جانب سےحنین حسام کو 10 سال قید اور 13 ہزار امریکی ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھیوں کو چھ چھ سال اور مجموعی طور پر 13 ہزار امریکی ڈالرز کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہنی مو ن کے دورا ن شو ہر کے دوستو ں نے ۔۔کرشمہ کپو ر کے سنسنی خیز انکشافات