(ما نیٹرنگ ڈیسک)شاگرد سے بد اخلاقی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کا دفاع کرنے والے مفتی اسماعیل طورو کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال میں محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کوعدالت میں پیش کرکےکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یا د رہے کہ مفتی اسماعیل طورو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مفتی عزیز الرحمان کا دفاع کرتے ہوئے اتنے آگے چلے گئے تھے کہ حدیں ہی پار کردی تھیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ہنی مو ن کے دورا ن شو ہر کے دوستو ں نے ۔۔کرشمہ کپو ر کے سنسنی خیز انکشافات