محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنادی

Jun 21, 2022 | 08:51:AM
محکمہ موسمیات،بارشیں،بلوچستان،پنجاب،پیشگوئی
کیپشن: کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک بھر میں آندھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔ چند مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی خان، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین،میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ننکانہ صا حب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، راجن پور میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

 خانیوال، چنیوٹ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان، بہا ولپور، وہا ڑی اور لودھراں میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کہیں کہیں پر شدید موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

 خیبرپختونخوا کے اضلاع مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، لوئر دیر، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، ہنگو، وزیرستان میں تیز ہواؤں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کہیں کہیں پر شدید موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، گھو ٹکی، کشمور، جیکب آباد ، میر پور خاص، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، دادو، کراچی اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان میں سبی، کوہلو، زیارت، کوئٹہ، چمن، ہرنائی ،لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 محکمہ موسمیاتک مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر شدید موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔