پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آفٹرشاکس، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مسلسل اغافے کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے جس کی وجہ سے ہر شے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اب پاکستان ریلویز کی جانب سے بھی جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کا کرایہ 5 اور کارگو ٹرینوں کے کرایے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے بڑھائے گئے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج بروز منگل 21 جون سے ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250 روپے ہوگیا ہے، جب کہ اے سی لوئر کا کرایہ 4150 روپے ہوگیا۔ اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700، اے سی سلیپر کا کرایہ 8050 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1850روپے، اے سی لوئر کا کرایہ 3950، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4250 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6200 روپے ہوگیا ہے۔
دیگر مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔