بھارت کی مشہور اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ رشمیریکھا اوجھا کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ رشمیریکھا 18 جون کی رات کو بھوبانیشور میں واقع اپنے کرائے کے گھر میں مردہ پائی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ موت میں ان کی بیٹی کے Live-in (شادی کے بغیر) پارٹنر سنتوش پاترا کا ہاتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت پوسٹ مارٹم کیس: عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا
رپورٹ میں ایک سینیئر پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقدمے میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ پولیس کو ایک نوٹ ملا ہے جس میں رشمیریکھا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔
رشمیریکھا کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹی کی موت کی اطلاع سنتوش نے دی تھی جبکہ ہمیں مالک مکان سے معلوم ہوا کہ سنتوش اور رشمی میاں بیوی کے طور پر رہتے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔