نیب نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ، شاہد خاقان عباسی

Jun 21, 2022 | 10:28:AM

 (24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ پارلیمان کا منظور شدہ بل درست نظر نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے، جب تک نیب ہے تو پاکستان نہیں چلے گا، سیاسی جوڑ توڑ نیب کی وجہ سے ہوتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کا صدر ایک پارٹی کارکن بنے گا تو پھر نظام کیسے چلے گا،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ صدر نے پی ٹی آئی دور میں کبھی چیئرمین نیب کو بلا کر پوچھ گچھ کی؟ ملک پر 4 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، پی ٹی آئی نے پوچھا کہ نیب چیئرمین نے کیا کیسز بنائے؟

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے، اس ادارے کو ختم کرنا چاہیے، کیونکہ جب تک نیب ہے تو پاکستان نہیں چلے گا، نیب سے پچھلے 4 سال کی تفصیلات لینی چاہیے، نیب ترامیم میں بیشتر گزشتہ حکومت نے کیں، عارف علوی پاکستان کے صدر بنیں، پی ٹی آئی کے نہیں، ملک کا صدر پارلیمان کی نفی کرنے پر مجبور ہے،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کو آج ہر قانون میں خرابی نظر آ رہی ہے، صدر مملکت نیب کیسز کی تفصیلات منگوالیں۔

مزیدخبریں