مینار پاکستان واقعہ, ٹک ٹاکرعائشہ اکرام کے حوالےسے اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)14 اگست کو مینار پاکستان پر ٹک ٹاکرعائشہ اکرام پر حملہ کرکے کپٹرے پھاڑنے کے کیس کا چالان باقاعدہ ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں لاری اڈا پولیس نے دو چالان پیش کئے، ایک چالان میں عائشہ اکرام مدعی ہے دوسرا چالان عائشہ کے ساتھی ریمبو کے خلاف پیش کیا گیا۔چالان پیش ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے دونوں چالانوں میں نامزد ریمبو سمیت 17ملزموں کو 17 جولائی کوطلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ماہیما چودھری کے حوالے سے افسوسناک خبر
عدالت نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو بھی نوٹس جاری کردیا .7جولائی سے باقاعدہ کیس کی سماعت شروع کر دی جاے گی۔