سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عوامی تحریک کے وکیل نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ نعیم الدین چوہدری نے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عوامی تحریک کے وکیل نے کیس کی سماعت روکنے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ پولیس افسران کی بریت کی درخواست پر سماعت روک دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم جماعت کا عمران خان کی سیاسی حمایت کا اعلان
عوامی تحریک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کر دی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہماری درخواست پر سماعت کریں گے، فاضل جج کی انسداد دہشت گردی عدالت تعیناتی کی مدت ختم ہو رہی ہے، ڈر ہے فاضل جج پولیس افسران کی بریت کی درخواست منظور کرلیں گے۔
جس پر فاضل جج نے عوامی تحریک کے وکیل کی استدعا پر درخواستوں پر سماعت روک دی۔