عامر لیاقت کی قبر کشائی کا معاملہ: طوبی کا ردعمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی عامر نے بھی خاموشی توڑ دی اور سوشل میڈیا پر پیغام جا ری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ہینڈل پر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر قبر کشائی کی مخالفت کرتے ہو ئے لکھا کہ ’’اگر حکام نے پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ان کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنا ان کے لواحقین کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔تاہم مجھے اللہ کی رضا پر بھروسہ ہے میرا یقین ہے کہ اللہ ہمارے معاملات کو بہتر انتظام کرنے والا ہے، اللہ تعالی مرحوم کےلواحقین کے لیے آ سانیاں پیدا کریں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سیدہ طوبی انور مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ تھی انہوں نے گزشتہ برس ان سے خلع لے لی تھی جس کے بعد عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی تھی۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت کا انتقال 9 جون کو ہوا ہے۔ان کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ اب ان کے انتْقال کےایک ہفتے کے بعد ان کی وفات کی جوہات جاننے کے لیے عدالت نے پوسٹ مارٹم کی اجازت دے دی ہیں ۔ اس ٖفیصلے کے بارے میں اب تک شوبز کی شخصیات اور عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشری کی بھی پوسٹسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ اور اب طوبی انور بھی قبر کشائی کے معاملے میں سامنے آ گئی ہیں۔